Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 5 February 2018

عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی شروع

 بغداد:  عراقی حکومت کے ترجمان سعد الحدیثی کے مطابق عراق میں تعینات امریکی فوجی دستوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ترجمان نے خبرایجنسی کوبتایا کہ عراق میں امریکی دستوں کی تعداد بتدریج کم کی جائے گی۔ انھوں نے واضح کیا کہ یہ فوجی کمی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس سے مراد امریکا کا مکمل فوجی انخلا نہیں ہوگا۔

دریں اثنا عراق کی شاجلی گورنری کرکوک میں سیکیورٹی فورسز نے ایک نئے ابھرنے والے جنگجو گروپ سفید پرچم (وائٹ بینرز) کے خلاف سیکیورٹی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عراقی فورسز کی جوائنٹ آپریشنز کمان کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالعامر یار اللہ نے کرد ملیشیا پیش مرگہ کے ساتھ اجلاس میں کرد اور عراقی فورسز کے درمیان واقع دفاعی لکیر میں ایک سیکیورٹی آپریشن شروع کرنے سے اتفاق کیا۔

ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالعامر یار اللہ کا کہنا تھا کہ شہر میں دہشت گرد گروہوں کو خفیہ ٹھکانے بنانے سے روکنے اور وائٹ بینرز گروپ کے جنگجوؤں کی تلاش کے لیے ایک بھر پور کارروائی کی جائے گی۔ جنرل یاراللہ کا کہنا تھا کہ اس گروپ کے علاوہ داعش کے بچے کھچے جنگجوؤں کے خلاف بھی طوز اور کرکوک میں کارروائیاں کی جائیں گی۔

دوسری جانب عراقی حکومت نے داعش، القاعدہ سے وابستہ اہم دہشت گردوں اور دیگر عناصر پر مشتمل 60 اشتہاریوں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ ان میں صدام حسین کی صاحب زادی رغد صدام حسین کا نام بھی شامل ہے۔

ادھر عراق کے مصلوب صدر صدام حسین کی جلا وطن صاحبزادی رغد صدام حسین نے عراقی حکومت کی طرف سے اشتہاریوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کے اقدام کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ میرا نام عراق کے اشتہاریوں میں شامل کرنا میری توہین ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کروں گی۔

The post عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2nM83CB

No comments:
Write comments