Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 5 February 2018

برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج کے ہاتھوں 515 کشمیری شہید

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج 8 جولائی 2016 کو معروف کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد سے خواتین اور بچوں سمیت 515 معصوم کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق قتل کے خلاف لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ برہان وانی کی شہادت کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ہیجان خیز لمحہ ہے جب بھارتی فوررسز نے سوگواروں اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس ، پیلٹ گن اور گولیوں سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

8 جولائی 2016 سے اب تک بھارتی فوجیوں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت 20ہزار935 سے زائد افراد زخمی ہوئے، 73 افراد پیلٹ گن کی وجہ سے مکمل طورپر بینائی سے محروم ہوگئے جبکہ 11 ہزار کشمیری نوجوانوں کے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران 65 ہزار815 مکانوں ، دکانوں اور دیگر عمارتوں کوتباہ کیا جبکہ اس دوران 11 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار اور 757 خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ بھارتی فوجی جنوری 1989 سے 5فروری 2018 تک 94 ہزار 907 معصوم کشمیریوں کو شہید کر چکے ہیں۔

The post برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج کے ہاتھوں 515 کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BH3KSl

No comments:
Write comments