Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 12 February 2018

مردان کی اسما کے قاتل کا عدالت میں اعتراف جرم

پشاور: مردان میں اسما قتل  کے ملزم نے سینئر سول جج عاصم ریاض کے سامنے اعتراف جرم کرلیا، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسما قتل کے ملزم محمد نبی کو سخت سیکیورٹی میں سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم نے عدالت کے سامنے  اپنا جرم قبول کر لیا جس پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اس سے قبل ملزم  محمد نبی کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مردان میں 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مردان کے نواحی علاقے گوجر گڑھی سے بچی اسما گھر سے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی بعد میں اس کی لاش گھرکے قریب واقع گنے کے کھیتوں سے ملی تھی۔ ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوا تھا کہ بچی کے جسم کے حساس اعضا پر تشدد کیا گیا ہے بچی کے جسم سے حاصل کیے گئے 2 نمونے پنجاب کی فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔

The post مردان کی اسما کے قاتل کا عدالت میں اعتراف جرم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Elp3dP

No comments:
Write comments