Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 12 February 2018

شاہ رخ خان کا انوکھے انداز میں مداحوں کا شکریہ

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ خان کی پانی میں تیرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں وہ اپنے چاہنے والوں کا منفرد انداز میں شکریہ ادا کررہے ہیں۔ 

بالی ووڈ پر ویسے تو سب ہی خانوں کا راج ہے لیکن ان خانوں میں کنگ کا درجہ رکھنے والے شاہ رخ خان اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ نہ صرف بالی ووڈ پر بلکہ دنیا بھر میں موجود مداحوں کے دلوں پر بھی راج کرتے ہیں اور مختلف پوسٹ اور ویڈیوز کے ذریعے مداحوں سے جڑے رہتے ہیں اور اس بار انہوں نے ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کا منفرد انداز میں شکریہ ادا کیا۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ ہونے پر اپنے چاہنے والوں کو شکریہ منفرد انداز میں ادا کیا۔ انہوں نے پانی میں ڈوب کر اپنے چاہنے والوں کو ویڈیو پیغام دیا کہ  یہ ویڈیو بنانے کا ارادہ کسی منصوبہ بندی کے تحت نہیں کیا گیا بلکہ اتوار کی ایک دوپہر کو اپنی تیراکی کے کم ترین تجربے سے جو کچھ بہتر کرسکتا تھا وہ کیا، لیکن آپ اسے جج کرنے کے بجائے محسوس کریں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے پانی میں جانے کے دوران بیک گراؤنڈ میں ان کے مشہور دائیلاگز ’پیار دوستی ہے، بڑے بڑے ملکوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں‘ چلائے گئے۔

The post شاہ رخ خان کا انوکھے انداز میں مداحوں کا شکریہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CgPlIk

No comments:
Write comments