Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Saturday, 27 January 2018

شیخ رشید کی نااہلی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور: ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کرخارج کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ شیخ رشید نے متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں اپنی قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں وہ اپنے بیان سے مکر گئے اور استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان

درخواست گزار نے استدعا کی کہ ممبر قومی اسمبلی نے استعفیٰ سے متعلق عوام سے جھوٹ بولا اور اپنی اس غلط بیانی پر وہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے اہل نہیں رہے۔ عدالت شیخ رشید کو قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل قرار دے۔ عدالت نے شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شیخ رشید استعفیٰ کا شوشہ چھوڑ کرخود دبئی چلے گئے

The post شیخ رشید کی نااہلی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2nkQ5qH

No comments:
Write comments