Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 31 January 2018

وفاقی حکومت خیبرپختونخوا سے سستی بجلی نہیں خرید رہی،عمران خان

 اسلام آباد: خیبر پختونخوا حکومت اور روسی کمپنی کے درمیان آئل ریفائنری کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا جب کہ صوبے میں حکومتی جماعت کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا سے سستی بجلی نہیں خرید رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور روسی کمپنی آئل اینڈ گیس حیماش اپارات اورآرفیوز کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت روسی کمپنی خیبر پختونخوا میں 20 ہزار بیرل یومیہ آئل ریفائن کرے گی اور آئل ریفائنری پلانٹ کوہاٹ میں لگایا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: راؤ انوار کے پیچھے سیاست دان ہیں جو قتل کرواتے ہیں،عمران خان

عمران خان نے کہا کہ 74 میگاواٹ بجلی تیار جو سستی بھی ہے لیکن وفاقی حکومت خرید نہیں رہی، شہباز شریف کو ہر چیز کے لیے اجازت مل جاتی ہے لیکن جس میں پاکستان کا فائدہ ہے اس کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ آلودگی ہے جو پنجاب میں پاور پلانٹ سے پیدا ہو رہا ہے جب کہ پانی پر بجلی سب سے سستی ہے پاکستان کی ترقی اس پر منحصر ہے لیکن ایل این جی، کوئلہ یا کوئی اور انرجی ڈالر سے حاصل کی جاتی ہے جو معیشت پر بوجھ ہے کیونکہ باہر سے چیزیں منگوانے کا مقصد صرف کمیشن ہے جو حکمران کھا رہے ہیں۔

The post وفاقی حکومت خیبرپختونخوا سے سستی بجلی نہیں خرید رہی،عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ErJCSS

No comments:
Write comments