Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 31 January 2018

سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف بورڈ صدیق الفاروق کوعہدے سے ہٹادیا

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق فاروق الفارو ق کوعہدے سے ہٹاکر حکومت کو قواعد کے مطابق نئے چیئرمین کی تقرری کاحکم دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کٹاس راج مندر کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے چیئرمین متروکہ وقف بورڈ صدیق الفاروق کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صدیق الفاروق چیر مین متروکہ وقف املاک کے عہدے کے اہل نہیں، حکومت قواعد کے مطابق نئے چیئرمین کی تقرری کرے۔

اس سے قبل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے صدیق الفاروق کا بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدیق الفارق کی مدت ختم ہوچکی ہے، نئے چیئرمین کی سمری جلد بھیج دی جائے گی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سمری موو کریں لیکن صدیق الفاروق کوفارغ کریں۔

وکیل متروکہ وقف املاک نے کہا کہ قوانین کے مطابق نئے چیئرمین تعیناتی تک صدیق الفاروق کام جاری رکھ سکتے ہیں جب کہ چیف جسٹس نے صدیق الفاروق سے مکالمہ کیا کہ آپ کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے، یہ سیاسی اقربا پروری کا کیس ہے جب کہ صدیق الفاروق نے کہا کہ جب مسلم لیگ سیکرٹریٹ میں تھا تو آپ بھی میرے پاس آتےتھے۔

The post سپریم کورٹ نے چیئرمین متروکہ وقف بورڈ صدیق الفاروق کوعہدے سے ہٹادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GApcaP

No comments:
Write comments