Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday, 31 January 2018

راؤ انوار کی گرفتاری؛ آئی جی سندھ نے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی

 لاہور: مفرور ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ نے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مفرور اور معطل ایس ایس پی سندھ پولیس راؤ انوار کی پنجاب میں موجودگی کی اطلاع پر سندھ پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی ہے۔ اس حوالے سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے آئی جی پنجاب کو فون کیا ہے اور اس معاملے پر دونوں میں تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس میں آئی جی پنجاب نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بات چیت میں طے کیا گیا ہے کہ سندھ پولیس کو پنجاب میں چھاپوں کے لیے نفری، موبائل وین سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی، آرپی او راولپنڈی سندھ پولیس کو تمام تر سہولیات فراہم کریں گے اور وہ سندھ پولیس سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔

خیال رہے کہ آئی جی سندھ نے راؤ انوار کی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاع پر یہ مدد مانگی ہے۔

The post راؤ انوار کی گرفتاری؛ آئی جی سندھ نے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2rXFlnq

No comments:
Write comments