Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday 31 January 2018

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

 لاہور /  اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں اسلام آباد، پشاور،بنوں، شمالی وزیرستان، ایبٹ آباد، بڈ گرام،  فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ڈسکہ ، سمبڑیال، جھنگ، ڈیرہ اسماعیل خان، مرید کے، راولپنڈی، مری، مانسہرہ، شانگلہ، سوات، مینگورہ، اٹک، چنیوٹ، میانوالی، منڈی بہاالدین، لالہ موسی، گلگت و گردونواح، پنڈ دادن خان، ہٹیاں بالا، نتھیاگلی سمیت دیگرشہرشامل ہیں۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 178 کلومیٹرتھی جبکہ شدت 6.1 تھی۔ زلزلے کے جھٹکے 30 سیکنڈز تک جاری رہے۔

جھٹکے تین سے چارسیکنڈ تک محسوس کیے گئے تاہم ان کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ جھٹکے محسوس ہوتے ہی شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کے ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ سے حب میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں بچی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسر کے مطابق پشاور کے ایک اسکول میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچنے سے 4 بچے زخمی ہوگئے۔ زلزلے سےمتاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی چھٹیاں کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب بھارت کے شہردہلی، راجھستان، چندی گڑھ، ہریانہ جبکہ افغانستان اور ازبکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

The post اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DZeVqe

No comments:
Write comments