Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Saturday, 27 January 2018

پاک فوج میری فوج ہے اس پر تنقید نہیں کرسکتا، بلاول بھٹو زرداری

ڈیوس: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ وہ اپنی بہادر افواج پر کسی بھی صورت میں تنقید نہیں کرسکتے۔

پاک فوج سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی فوج میری فوج ہے، جو دہشتگردی کے خلاف جنگ بہت کامیابی سے لڑ رہی ہے، اس لئے اپنی ہی فوج پر تنقید کوئی وجہ نہیں بنتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کےمعاملات میں دخل اندازی نہیں کرتا مگر بھارت ریاستی سطح پر پاکستان کے معاملات میں مداخلت ضرور کرتا ہے۔ آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے، بھارت لاکھ چھپائے لیکن موجودہ دور میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والا ظلم دنیا دیکھ رہی ہے۔

نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بھارت میں قوم پرستی بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے بھارت اپنا سیکولر تشخص کھورہا ہے ، میں لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرکے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا کامیابی نہیں سمجھتا۔

The post پاک فوج میری فوج ہے اس پر تنقید نہیں کرسکتا، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2BznG5i

No comments:
Write comments