لاہور: چکوال کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی فتح پر لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جسے اللہ اور عوام پلس کردیں اسے کوئی مائنس نہیں کرسکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کمنٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام سازشی عناصر مل کر بھی ن لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکتے، جسے اللہ اور عوام پلس کردیں اسے کوئی مائنس نہیں کرسکتا۔
جس کو الّلہ اور عوام پلس کر دیں، اس کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا ! روک سکو تو روک لو ! http://pic.twitter.com/fK2Z2e98L2
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) 9 January 2018
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے شیروں کو مبارک ہو کہ آپ کے ووٹ نے سازشیوں اور اداروں کے پیچھے چھپنے والوں کو شکست دے دی۔
آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا ھے کہ اہل کون ھےاور نااہل کون! تمام سازشی عناصر مل کر بھی عوامی عدالت میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کرسکے — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) 9 January 2018
مریم نواز نے مزید کہا کہ آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا ہے کہ اہل کون ہے اور نااہل کون، عوام نے نواز شریف کی ریویو پٹیشن پر فیصلہ سنا دیا کہ انہیں پاناما اور اقامہ پر نااہلی منظور نہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) 9 January 2018
عوام نے نواز شریف کی ریویو پیٹیشن پر فیصلہ سنا دیا ! پانامہ، اقامہ، نااہلی ۔۔۔۔ REJECTED !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) 9 January 2018
The post عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا اہل کون اور نااہل کون، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CUlREK
No comments:
Write comments