Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday, 15 March 2018

باکمال لوگ لاجواب سروس؛ پی آئی اے کے 659 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت

کراچی: قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے 659 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر انچارج ہوا بازی کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ قومی فضائی کمپنی کے 659 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوئیں، جن میں سے 391 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے، 251 ملازمین کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جب کہ 17 ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب وزیر انچارج ہوا بازی ڈویژن نے پی آئی اے کو خسارے کی تفصیلات بھی ایوان میں پیش کردیں، جس کے مطابق پی آئی اے کو 2009  میں قومی ایئرلائن کو 13 ارب 31 کروڑ، 2010 میں 8 ارب 58 کروڑ روپے، 2011 میں 28 ارب، 2012 میں 29 ارب 76 کروڑ روپے، 2013 میں 42 ارب 98 کروڑ جب کہ 2017  میں قومی ایئرلائن کو 43 ارب 65 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔

The post باکمال لوگ لاجواب سروس؛ پی آئی اے کے 659 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2pg3PDP

No comments:
Write comments