واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے ہیلی کاپٹر کا انجن دوران پرواز فیل ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایوانکاٹرمپ شوہر کے ہمراہ واشنگٹن سے نیویارک جانے کے لیےدو انجن والے ہیلی کاپٹر میں سوار تھیں کہ پرواز کے دوران اچانک ہیلی کاپٹر کا ایک انجن فیل ہوگیا جس پر پائلٹ نے فوری طور پر واپس جانے کا فیصلہ کیا اور ہیلی کاپٹر کا رخ موڑ کر اسے بحفاظت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرادیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایوانکا ٹرمپ پاکستانی کاروباری خاتون سے متاثر

رپورٹس میں بتایا گیا کہ دوسرے ہیلی کاپٹر کی عدم دستیابی پر جوڑے کو کمرشل فلائٹ سے نیویارک روانہ کیا گیا۔
انجن فیل ہونے کے واقعے پر ٹوئٹر پر زبردست بحث چھڑ گئی،ایک صارف نے لکھا کہ کیاہمارا ٹیکس ایوانکا کی ہیلی کاپٹرز کی پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے؟جس پر ایک خاتون نے کمنٹ دیا کہ میری فیملی کو میڈیکل بلز ادا کرنے پرشدید دشواری کا سامنا رہتا ہے لیکن ہمارے ہی ادا کیے گئے ٹیکس سے صدر کی بیٹی ہیلی کاپٹرز استعمال کررہی ہیں۔
The post دوران پرواز ایوانکا ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر کا انجن فیل ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FRw2Ih
No comments:
Write comments