Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday, 15 March 2018

عالیہ بھٹ کی برقعے میں ملبوس تصویر وائرل

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی برقعے میں ملبوس تصویر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ آج اپنی 25 ویں سالگرہ منارہی ہیں اس موقع پر ان کی فلم’’راضی‘‘میں ان کی پہلی جھلک کی تصویر منظر عام پر آئی ہے، جس میں عالیہ بھٹ برقعے میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔ ہدایت کاروپروڈیوسر کرن جوہر اور فلم ’’راضی‘‘ کی ہدایت کارہ میگھنا گلزار نے عالیہ بھٹ کی برقعے میں ملبوس تصویر شیئر کراتے ہوئے انہیں 25 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

ہدایت کارہ میگھنا گلزار نے عالیہ بھٹ کی ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ایک عام بھارتی لڑکی کے غیر معمولی مسائل۔ جب کہ عالیہ بھٹ نے بھی یہی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلمیں مجھے زندہ ہونے کا احساس دلاتی ہیں۔

فلم ’’راضی‘‘ کی کہانی ایک کشمیری لڑکی سہمت کے گرد گھومتی ہے جو شادی تو ایک پاکستانی شخص سے کرتی ہے لیکن بھارتی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کا کام کرتی ہے۔ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ فلم ’’راضی‘‘ میں ان کا کردار منفرد اور نیا ہے لوگ انہیں فلم میں بالکل مختلف انداز میں دیکھیں گے۔ فلم 11 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

The post عالیہ بھٹ کی برقعے میں ملبوس تصویر وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2tLoHbA

No comments:
Write comments