ممبئی: سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کے والدین نے ان کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ پریا پرکاش کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔ اداکارہ کے والدین نے ان کے گھر پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی ہے۔
پریا پرکاش کے والد کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پریا کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے جب کہ پریا کو جو موبائل دیا گیا ہے اس میں ’’سم‘‘ نہیں ہے اور وہ اپنے لیے آنے والے تمام فون اپنی والدہ کے فون پر ریسیو کررہی ہیں اور ان ہی کے موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کررہی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پریاپرکاش پر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا الزام
پریا کے والد نے مزید کہا جب میری بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس وقت میرے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے مجھے یہ ویڈیو بھیجی تو میں نے پوچھا کیا تم جانتے ہو یہ لڑکی کون ہے اس نے کہا نہیں مجھے نہیں معلوم، اس وقت میں نے کہا یہ لڑکی میری بیٹی ہےاور وہ کچھ دیر کے لیے خاموش ہوگیا۔
The post والدین نے سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش پر پابندی لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2IoaK6G
No comments:
Write comments