Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Wednesday, 14 March 2018

بھارتی اداکار نریندرا جھا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار نریندرا جھا 55 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں رئیس ، قابل اور حیدر جیسی کامیاب فلموں میں پولیس آفیسر اور گینگسٹر کے روپ میں دکھائی دینے والے  اداکار نریندرا جھا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ اداکار اپنے فارم ہاؤس میں تھے جہاں انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر انھیں فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔

نریندرا کے انتقال پر فلم و ڈرامہ پروڈیو سر ایکتا کپور نے ٹوئٹر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ کیپٹن ہاؤس سے اتیہاس میں وہ واحد اداکار تھے جن کے ساتھ میں نے کام کیا۔

اداکار منوج باجپائی نے اس خبر پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا نریندرا کی موت ناقابل یقین ہے، سمجھ نہیں آرہا کہ کیا ہو رہا ہے۔

اداکار روہت رائے نے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ  یقین نہیں آرہا کہ نریندرا جھا  ہمیں چھوڑ کر جا چکے ہیں وہ  انتہائی قابل احترام اور ذہین انسان تھے۔

The post بھارتی اداکار نریندرا جھا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FFZZLq

No comments:
Write comments