Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Friday, 16 March 2018

ایمریٹس ایئرلائن کی ایئرہوسٹس طیارے سے نیچے جاگری

کمپالا: متحدہ عرب امارات کی مشہور فضائی کمپنی ایمریٹس کی ایئرہوسٹس طیارے سے نیچے جاگری۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ یوگینڈا کے اینتیبے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر پیش آیا جہاں ایمریٹس کا  بوئنگ 777 طیارے کا ایمرجنسی دروازہ اچانک کھلنے سے ایئرہوسٹس نیچے جاگری۔ ایئرہوسٹس کو زخمی حالت میں فوری طورپر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوران پرواز پائلٹ کی موت واقع

فضائی کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا  کہ ایمریٹس کی پرواز ای کے 730کی ایئرہوسٹس کے ساتھ افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ایئرہوسٹس جب مسافروں کو ان کی نشستوں پر بٹھارہی تھی کہ اسی دوران طیارے کا ایمرجنسی دروازہ اچانک کھل گیا اور ایئرہوسٹس نیچے جاگری۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی زخمی ایئرہوسٹس کو تمام ممکنہ طبی امداد فراہم کررہی ہے جب کہ حادثے سے متعلق تحقیقات میں سول ایوی ایشن حکام سے بھرپور تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

The post ایمریٹس ایئرلائن کی ایئرہوسٹس طیارے سے نیچے جاگری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Isp9Pg

No comments:
Write comments