Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Friday, 16 March 2018

لاہور کی ایک اور شیرنی دم توڑ گئی

لاہور: چڑیا گھر میں بنگال نسل کی  مادہ شیرنی موہنی دم توڑ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی ایک اور شیرنی موہنی جان لیوا بیماری کے باعث جان کی بازی ہار گئی۔ بنگال نسل کی شیرنی موہنی کو 2009 میں چڑیا گھرلایاگیا تھا۔ موہنی بلڈ پیراسائٹ کے مرض میں مبتلا تھی اور گزشتہ 48 گھنٹے سے معالجین کی زیر نگرانی تھی۔

واضح رہے کہ  رواں ہفتے لاہور کے چڑیا گھر میں خون کی خطرناک بیماری سے مرنیوالی یہ دوسری شیرنی ہے اس سے قبل ایک اور شیرنی بھی اسی مرض میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگئی تھی۔

ویٹرنری ماہرین کاخون کی اس جان لیوا بیماری سےمتعلق کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بلیاں، شیر اور چیتے اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں، جانوروں کی اس خطرناک بیماری کا دنیا بھرمیں کوئی علاج نہیں ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے چڑیا گھر میں موجود مزید دو شیربھی اسی بیماری کا شکارہیں جن کا علاج کیا جارہا ہے۔

The post لاہور کی ایک اور شیرنی دم توڑ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2HDQFrO

No comments:
Write comments