Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday, 15 March 2018

چیف جسٹس نے آبپارہ میں سیکیورٹی کے نام پر سڑک کی بندش کا نوٹس لے لیا

 اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آبپارہ میں سیکیورٹی کے نام پر سڑکوں کی بندش کا نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑکوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔  چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد کے علاقے آبپارہ میں سیکیورٹی کے نام پر سڑک کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے استفسار کیا بتایا جائے کہ سڑک کس نے اور کیوں بند کی ہے، قانون سب کیلئے برابر ہے، سکیورٹی کے نام پر سڑکیں بند نہیں کرنے دیں گے۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے سے کل تک رپورٹ طلب کر لی۔

درخواست گزار نے کہا کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ ایریا میں بھی بہت سی سڑکیں بند ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ درخواست دیں وہ سڑکیں بھی کھلوا دیں گے۔ نجی ہوٹل کے وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ میں پیش ہوکر کہا کہ عدالت نے ہوٹل کے باہر سے رکاوٹیں ہٹاکر سڑک کھولنے کا حکم جاری کرنے سے پہلے ہمارا موقف نہیں سنا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سڑکیں کھلوانا ہیں کس کس کو سنیں گے، بخاری صاحب ہم تو سڑکیں کھلوانے آبپارہ تک پہنچ گئے ہیں۔ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ آبپارہ میں آئی ایس آئی کا ہیڈکوارٹر قائم ہے جس کے آس پاس کی سڑکیں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند ہیں۔

The post چیف جسٹس نے آبپارہ میں سیکیورٹی کے نام پر سڑک کی بندش کا نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FXO1Qs

No comments:
Write comments