ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کا محض ایک شوبز انڈسٹری نہیں ہے اور اس سے منسلک افراد سرمایہ داروں کی طرح اپنی آمدنی پر کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان سے لے کر دپیکا پڈوکون ہر سال ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے بھارتی حکومت کے سپرد کرتے ہیں۔
سلمان خان

اداکار سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے فنکاروں میں ہوتا ہے 2015 سے لے کر 2017 تک انہوں نے دیگر اداکاروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔ سلو میاں نے پیشگی ٹیکس کی مد میں 44 کروڑ 5 لاکھ روپے بھارت کے قومی خزانے میں جمع کرائے۔
دپیکا پڈوکون

اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار بالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکاراؤں میں ہوتا ہے 2016 کے بعد ان کی آمدنی میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ 2016 میں انہوں نے 9 کروڑ اور 2017 میں 10 کروڑ 25 لاکھ ٹیکس اداکیا تھا۔
عامر خان

اداکار عامر خان نے2016 اور 2017 میں 14 کروڑ 8 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔
ہرتھیک روشن

اداکار ہرتھیک روشن نے مالی سال 2017 میں 25 کروڑ 5 لاکھ ادا کیاتھا۔
کپل شرما

مزاحیہ اداکار کپل شرما نے مالی سال 17-2016 کے دوران 7 کروڑ ٹیکس اداکیا۔
اکشے کمار

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کا شمار بھی مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران 29 کروڑ 5 لاکھ ٹیکس اداکیا۔
کرینہ کپور خان

کرینہ کپور نے مالی سال 17-2016 کے درمیان 3 کروڑ 9 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔
عالیہ بھٹ

اداکارہ عالیہ بھٹ نے 2017 کے دوران 4 کروڑ 33 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔
رنبیرکپور

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے گزشتہ برس 22 کروڑ 3 لاکھ ٹیکس کی مد میں حکومتی خزانے میں جمع کرائے۔
The post سلمان خان ٹیکس ادا کرنے والوں اداکاروں میں سب سے آگے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2HG9mex
No comments:
Write comments