Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Friday, 16 March 2018

الیکشن میں بلے کو دریا کابل میں پھینک دیں گے،اسفند یار ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں بلے کو دریا کابل میں پھینک دیں گے اور اگر فرشتوں نے ووٹ پول نہیں کیا تو جیت ہماری ہوگی۔

چارسدہ میں جلسے سے خطاب  کرتے ہوئے اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہ کپتان کے آنے سے سیاست میں شائستگی ختم ہو گئی ہے کیوں کہ سیاست عبادت ہے، اگر کوئی کرنا چاہے جب کہ آنے والے الیکشن میں بلے کو دریا کابل میں پھینک دیں گے اور اگر فرشتوں نے ووٹ پول نہیں کیا تو جیت ہماری ہوگی۔

اسفندیار ولی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی ہمارے ساتھ پیچھلی کابینہ میں تھے، اگر ہم کرپٹ ہیں تو وہ کہاں سے پاک نکلے ، صوبے میں تاریخی کرپشن ہوئی مگر نیب کو پنجاب نظر آتا ہے لیکن خیبر پختون خوا نظر نہیں آتا جب کہ  آف شور کمپنیاں نوازشریف کے علاوہ سب کی ہیں، ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی۔

اسفند یار ولی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ممبران بھیڑ بکریوں کی طرح بکے، کپتان پہلےغصے میں تھے کہ ایم پی ایز کیوں بک گئے بعد میں کہنے لگے ان کے پاس ثبوت نہیں جب کہ پی ٹی آئی نے مولانا سمیع الحق کو اسپتال پہنچایا کیوں کہ سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف نے سمیع الحق کے ساتھ دھوکہ کیا۔

The post الیکشن میں بلے کو دریا کابل میں پھینک دیں گے،اسفند یار ولی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2pmKC4v

No comments:
Write comments