ریاض: سعودی عرب کی کابینہ نے جوہری توانائی پروگرام کی قومی پالیسی کی منظوری دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ کی جانب سے جوہری توانائی پروگرام کی منظوری پرامن مقاصد کے لیے دی گئی ہے۔یہ منظوری ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ امریکا سے چند روز قبل دی گئی ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان 19 سے 22 مارچ تک امریکا کا تین روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ امریکا سے جوہری معاہدہ طے کرنے کے لیے بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی افواج اور انتظامیہ میں اکھاڑ پچھاڑ
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی کابینہ کی منظور شدہ جوہری توانائی پروگرام بین الاقوامی معاہدوں کی تحدیدات کے مطابق انجام دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا میں تیل برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور وہ اپنے اصلاحاتی پروگرام ویژن 2030 کے تحت بتدریج تیل کی معیشت پر انحصار کم کررہا ہے۔
The post سعودی عرب نے جوہری توانائی پروگرام کی منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2HCBcbo
No comments:
Write comments