کراچی: فیڈرل بی ایریا دستگیر میں لٹیروں نے لاکھوں روپے کی چھالیہ لوٹ لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا دستگیر کے بلاک 14 میں رات گئے ڈاکوؤں نے پان، چھالیہ اور کنفیکشنری کی دکان پر نقب لگائی، چور دکان کے شٹر کے کنڈے کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور لچھالیہ اٹھا کر لے گئے۔
دکان مالک کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے تین لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ لوٹی اورملزمان نے چھالیہ کے علاوہ کسی چیز کو ہاتھ نہیں لگایا۔
واضح رہے کہ دوماہ قبل مارکیٹ میں 250 روپے کلو فروخت ہونے والی چھالیہ اب 2 ہزار500 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔
The post کراچی میں انوکھی چوری، لٹیروں نے نقدی چھوڑ کر چھالیہ لوٹ لی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FS1EAH
No comments:
Write comments