لاہور: پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے ایلمینیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خدشہ ہے۔
پی ایس ایل تھری کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول دوسرے ایلمینیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خدشہ ہے، دبئی میں ہونے والے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کھانے والی کراچی کنگز کا مقابلہ 21 مارچ کو پہلے ایلمینیٹر میچ کی فاتح ٹیم سے ہونا ہے تاہم دوسرے ایلمینیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 20 مارچ کو لاہور میں ہلکے بادل چھائے رہیں گے تاہم بارش کا امکان نہیں ہے جب کہ 21 مارچ کو صبح اور شام کے اوقات میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے دوسرا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
The post پی ایس ایل؛ دوسرے ایلمینیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GM0Dsd
No comments:
Write comments