Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Friday, 16 March 2018

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان، ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ موخر

 لاہور: پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ موخر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق شہر قائد میں ہی شیڈول پی ایس ایل فائنل کے معاملات میں مسائل پیش آنے کا خدشہ دیکھتے ہوئے شیڈول میں تبدیلی کی ہے، قبل ازیں اعلان کیا گیا تھا کہ کیریبیئنز کے خلاف یکم، 2 اور 3 اپریل کو شیڈول تین میچز کے لیے ٹکٹ 20 مارچ سے دستیاب ہوں گے، ٹکٹوں کے فروخت کے لیے نئی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا تاہم 25 مارچ کو کراچی میں فائنل مکمل ہوتے ہی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کردی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دو پلے آف 20 اور 21مارچ کو لاہور میں جبکہ فائنل 25 مارچ کو کراچی میں شیڈول کیا گیا تھا، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تینوں میچز لاہور میں کروانے کا پلان تھا تاہم شہر قائد کے باسیوں کو خوش خبری سنائی گئی کہ کریبیئنز کی میزبانی کا اعزاز بھی انہیں ہی حاصل ہو گا۔

The post ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان، ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ موخر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FEF6US

No comments:
Write comments