راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقاتوں کی تردید کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی دو ملاقاتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں آرمی چیف کی وزیراعلیٰ پنجاب سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اس حوالے سے ایک میڈیا ہاوس کی جانب سے چلائی گئی خبربے بنیاد ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ سے شہباز شریف کی ملاقات کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جب کہ ملاقاتوں کی خبریں ایک میڈیا ہاوس کی جانب سے چلائی گئیں جوکہ جھوٹ اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔
The post آرمی چیف سے وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ترجمان پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FKVtPC
No comments:
Write comments