Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Friday, 16 March 2018

پشاور بمقابلہ لاہور اور اسلام آباد بمقابلہ کراچی آج ہوگا

شارجہ: پلے آف مرحلے میں رسائی کے لیے پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جب کہ اسلام آباد یونائیٹد اور کراچی کنگز آج مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے سنسنی سے بھرپور مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ایونٹ میں لیگ میچز کا آج آخری دن ہے، آج پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی جب کہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 جب کہ دوسرا رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرچکی ہیں تاہم آج کے میچ میں پشاور زلمی لاہور قلندرز کو ہرانے کی صورت میں پلے آف مرحلے میں پہنچ جائے گی، ہارنے کی صورت میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا راستہ صاف ہو جائے گا۔

دوسرے میچ میں کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلے گی تاہم ہارکی صورت میں فیصلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان رن ریٹ کرے گا۔

The post پشاور بمقابلہ لاہور اور اسلام آباد بمقابلہ کراچی آج ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2HD9xHA

No comments:
Write comments