Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Monday, 19 March 2018

نواز شریف جو کہتے ہیں کہتے رہیں وہ ہمارے ملک کے لیڈر ہیں، چیئرمین سینیٹ

چاغی: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ نواز شریف جو کہتے ہیں کہتے رہیں وہ ہمارے ملک کے لیڈر ہیں۔

چاغی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ نواز شریف جو کہتے ہیں کہتے رہیں وہ ہمارے ملک کے لیڈر ہیں جب کہ ملک کی بہتری کے لیے آصف زرداری اور عمران خان نے اچھا فیصلہ کیا، ہم 6 آزاد اراکین تھے پی پی پی، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور فاٹا کے سنیٹر نے ووٹ دیے، میرے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی کیونکہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیں انڈسٹریز کو ترقی دینا چاہیے اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان کی سالمیت کے لیے دن رات محنت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاغی میرا گھر ہے، اس کی تعمیر و ترقی کے لیے جو ہوسکا کروں گا جب کہ ریکوڈک کیس عالمی عدالت میں ہے لہذا قبل از وقت کچھ کہنا درست نہیں۔

The post نواز شریف جو کہتے ہیں کہتے رہیں وہ ہمارے ملک کے لیڈر ہیں، چیئرمین سینیٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2G8C4aW

No comments:
Write comments