واشنگٹن: امریکی بحریہ کا ایف اے 18 جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق ریاست فلوریڈا کے ساحل پر ویسٹ نیول ایئر اسٹیشن کے قریب امریکی نیوی کا ایف اے 18 سپر ہارنیٹ جیٹ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارے میں سوار دونوں ہوا باز جان کی بازی ہار گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے نے فضا میں قلابازی کھائی، پھر ایک دھماکا سے اس میں آگ لگئی اور طیارہ سمندر میں جاگرا۔
امدادی اداروں نے سمندر سے دونوں ہوا بازوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔ امریکی نیوزی نے بتایا کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
The post امریکی بحریہ کا ایف 18 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FBojBW
No comments:
Write comments