Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday, 15 March 2018

ایم کیو ایم (بہادرآباد) کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

 کراچی: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے متحدہ قومی موومنٹ  (بہادرآباد) گروپ نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم  (بہادرآباد) کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دے گی، عوام پیپلزپارٹی کی حکومت سے نالاں ہیں، پی پی نے 10 سال میں سندھ کوتباہ وبرباد کردیا لہذا سینیٹ میں قائدحزب اختلاف کے لیے ہم تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کریں گے۔

ایک سوال پر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ فاروق بھائی سے ملنے کے لیے ہمیں کسی ثالثی کی ضرورت نہیں ہے، بہادرآباد ان کا اپنا دفتر ہے اور وہ جب چاہیں یہاں آسکتے ہیں، دونوں گروپ پارٹی کے ڈسپلن کا مکمل خیال رکھتے ہیں جب کہ بہت جلد ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں گے۔

اس موقع پر رہنما تحریک انصاف عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمیں پیپلزپارٹی کی چور بازاری کو روکنا ہے جب کہ تحریک انصاف سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان جلد کرے گی۔

The post ایم کیو ایم (بہادرآباد) کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2pgg7wT

No comments:
Write comments