Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday, 15 March 2018

صادق سنجرانی قائم مقام صدر نہیں بن سکتے، سپریم کورٹ میں اہلیت چیلنج

 اسلام آباد: چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں ان کی بطور چیئرمین سینیٹ اہلیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں اداکرتا ہے جب کہ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کی اہلیت نہیں رکھتے، صادق سنجرانی کی اس وقت عمرتقریباً 40 سال ہے، آئین میں صدر بننے کی کم سے کم عمر  45 سال ہے لہذا صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کاعہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوگا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت قرار دے کہ صدرمملکت کی عدم موجودگی میں صدرمملکت کی ذمہ داریاں کون نبھائے گا، صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں نبھانے سے روکا جائے اور  آرٹیکل 41 کے تحت چئیرمین سینیٹ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔

The post صادق سنجرانی قائم مقام صدر نہیں بن سکتے، سپریم کورٹ میں اہلیت چیلنج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FLaw80

No comments:
Write comments