Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday, 15 March 2018

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر ہراسانی واقعات پر مشاورت کیلئے اسلام آباد طلب

 اسلام آباد: پاکستان نے نئی دہلی میں سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے کے پے در پے کئی واقعات کے بعد بھارت سے اپنے ہائی کمشنر کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا ہے ۔

 پاکستان نے بھارت سے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلالیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے کے بعد مشاورت کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہائی کمشنر سے سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے واقعات پر مشاورت ہوگی جب کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے واقعہ پر احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت میں سینئر پاکستانی سفارت کار کو ہراساں کیا گیا

واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں اور ان کے بچوں کو ہراساں کرنے کے واقعات پیش آئے تھے، پہلے واقعے میں نئی دہلی میں تعینات سینئر سفارتکار کی گاڑی کو ایک کار نے روکا اور سفارتکار کی گاڑی کو آگے نہیں جانے دیا گیا۔ پھر راستہ روکنے والی گاڑی میں سے ایک شخص نے اتر کر سفارتکار کی تصاویر کھینچیں۔ دوسرے واقعے میں پاکستانی سفارت کار کی گاڑی کو روک کر ان کے بچوں کو ہراساں کیا گیا۔

The post بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر ہراسانی واقعات پر مشاورت کیلئے اسلام آباد طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Ip77xg

No comments:
Write comments