Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday, 15 March 2018

سلمان خان کی مبینہ بیوی کی خودکشی کی دھمکی

ممبئی: بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ان کی بیوی کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں سلمان خان سے دور کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اپنی جان لے لے گی۔

دبنگ اداکار سلمان خان کی زندگی میں ایک مسئلہ ختم ہوتا نہیں کہ دوسرا کھڑا ہوجاتا ہے۔ انہیں بھارتی فلم نگری کے سب سے پسندیدہ کنوارے اداکار کا اعزاز ہے لیکن سلمان خان کی ایک مداح نے ان کے گھر میں گھس کر بیوی ہونے کا دعویٰ کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کو لڑکی مل گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی فلم ’’بھارت‘‘ کی شوٹنگ کے باعث گھر میں نہیں تھے اور ان کی مداح سیکیورٹی گارڈز کو چکمہ دے کر عمارت کی چھت کی طرف بھاگی اورزور زور سے چلانے لگی کہ ’’سلمان میرا شوہر ہے۔‘‘

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کا محبت کے دن پر خوبصورت تحفہ

خاتون کے ہاتھ میں لوہے کی سلاخیں تھیں ، جسے دکھا کر اس نے سب کو خود سے دور کیا اور دھمکی دی کہ اگر اسے کسی نے کچھ کیا تو وہ ان سلاخوں سے ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلے گی۔ بعد ازاں فائر بریگیڈ کو بلوایا گیا جنہوں نے وہاں پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا۔

The post سلمان خان کی مبینہ بیوی کی خودکشی کی دھمکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DtILPg

No comments:
Write comments