Subscribe

Theme images by Storman. Powered by Blogger.

About

Top Ad 728x90

Top Ad 728x90

Featured Post Via Labels

Top Ad 728x90

Featured Slides Via Labels

Featured Posts Via Labels

More on

Popular Posts

Blog Archive

Popular Posts

Follow us on FB

Thursday, 15 March 2018

امریکی شہریوں کا فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں بچوں کیلیے انوکھا احتجاج

 واشنگٹن: امریکا میں کیپٹل بلڈنگ کے سامنے 7 ہزار جوتوں کے جوڑے رکھ کر 2012ء سے اب تک فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والے بچوں کی یاد منائی گئی۔

مقامی تنظیم اور فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین نے بچوں کے 7 ہزار جوتوں کے جوڑے کیپٹل بلڈنگ کے دالان میں رکھ دیئے۔ نیوٹاؤن ایلیمنٹری اسکول میں 2012ء میں کی گئی فائرنگ سے لے کر آج تک امریکا میں مختلف واقعات میں 2 ہزار کے لگ بھگ بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس حوالے سے کانگریس اپنا کردار ادا کرنے کے لیے قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔

کانگریس کی عمارت کے سامنے بچوں کے جوتے رکھنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب کانگریس اسلحہ کے فروغ اور پابندی، جرائم اور اسکولوں کی حفاظت سے متعلق اہم اجلاس میں بحث و مباحثے میں مشغول ہے۔ اس عمل سے اراکین کانگریس کو فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے بچوں کی اہمیت سے آگاہ کرنا بھی تھا۔

حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں 2012ء سے 2017ء تک سالانہ 1300 کے قریب بچے گولیوں کا نشانہ بنے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہی چل بسے جب کہ کچھ بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ان اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی تنظیم نے امریکا بھر سے 7 ہزار بچوں کی یاد میں ننھے ننھے جوتے جمع کرکے کانگریس کی عمارت کے سامنے سجا دیے۔

SHOE

یاد رہے کہ قبل ازیں امریکی شہریوں کی مقامی سماجی تنظیم نے تمام ریاستوں میں جوتے جمع کرنے کی کامیاب چلائی تھی جس کے بعد 7000 ہزار جوتوں کی جوڑی کو واشنگٹن ڈی سی لایا گیا اور انہیں کانگریس کی عمارت کے سبزہ زار پر سجا دیا گیا جس کا مقصد فائرنگ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی یاد منانا اور امریکا کو ’ گن فری‘ بنانا تھا۔

The post امریکی شہریوں کا فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں بچوں کیلیے انوکھا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DvwIAV

No comments:
Write comments